ممبئی: فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘میں شردھا کپوراور ورون دھون ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے انکار کے بعد ہدایت کار ریمو ڈیسوزا نے ’اے بی سی ڈی تھری‘ کے لیے شردھا کپور کو ایک بار پھر ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
فلم کی شوٹنگ جنوری میں شروع کی جائے گی جو 8 نومبر 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کے لیے ورون دھون کے ساتھ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا اور فلم میں انہوں نے پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنا تھا تاہم بالی ووڈ کی باربی ڈول نے گزشتہ روز فلم کرنے سے معذرت کردی تھی۔