اسلام آباد: نئے سال کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
سال 2019 میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔