سال ,2019 میں, کتنے ,چاند ,اور ,سورج, گرہن, ہوں ,گے,؟

سال 2019 میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟

ویب ڈیسک: سال 2019ء میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہونگے۔ ماہرین فلکیاں نے تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2019ء میں تین سورج جبکہ دو چاند گرہن ہوں گے جن میں سے ایک چاند اور ایک سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔

سال 2019ء کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے اور نئے سال میں تین سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو ہوگا جو جزوی ہوگا۔ یہ شمال مشرقی ایشیا اور شمالی پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔

دوسرا سورج گرہن 3 جولائی کو ہوگا۔ یہ گرہن جنوبی امریکی ممالک چلی اور ارجنٹینا کے جنوبی حصوں اور جنوب پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز کی ملاقات

تیسرا سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا جو یورپ، ایشیا، شمال مغربی آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک انڈین اوشین میں ہوگا۔ یہ گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

سال کا پہلا چاند گرہن 20 جنوری کو ہوگا۔ یہ مکمل چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نہیں ہوگا تاہم اس کا نظارہ شمال اور مغربی امریکا، یورپ اور افریقہ کے جنوبی حصوں میں کیا جاسکے گا۔

سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 16 جولائی کو ہوگا جو جزوی طور پر ہوگا۔ دوسرے چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ،امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک، بحر اوقیانوس اور انٹارکٹکا میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے