,نواز شریف, سے, کوٹ لکھپت ,جیل, میں, مریم نواز ,کی, ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز کی ملاقات

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں گھر سے لایا ہوا کھانا بھی دیا۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مریم نواز نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مایوس کن صورتحال سے بھی اپنے والد کو آگاہ کیا۔

آسٹریلیا میں سال نو کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں قید کی سزا ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ عدالت نے انہیں 7 سال قید اور اربوں روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

سزا ملنے پر نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے