پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ 2018 کا اختتام چھٹے نمبر پر کیا

پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ 2018 کا اختتام چھٹے نمبر پر کیا

دبئی:  آئی سی سی کی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، ٹیسٹ کرکٹ پر بھارت کی حکمرانی برقرار ، پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،پاکستان نے ٹیسٹ میں 2018 کا اختتام چھٹے نمبر پر کیا۔

رینکنگ میں بھارت سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

بیٹسمین رینکنگ

ویرات کوہلی پہلے نمبر پر، کین ولیمسن دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر آٹھویں، سری لنکا کے کرونا رتنے نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ

بولرز میں جنوبی افریقہ کے ربادا کا پہلی پوزیشن پر، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلیندر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، بھارت کے رویندر جڈیجا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ کی تنزلی ہوئی ہے، یاسر شاہ دسویں سے بارہویں نمبر پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے