فلپائن, میں, ہلاکت خیز طوفان, میں, 68 افراد, ہلاک

فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان میں 68 افراد ہلاک

منیلا: لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے

موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ اُٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی سلسلے بیکول کے علاقے میں ہوئی جہاں 57 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 افراد کی ہلاکتیں وسطی جزیرے سمار میں ہوئیں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقت ور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے