سال 2018 کئی یادیں, اور تلخیاں لیے, آج ماضی, کا قصہ, بن جائے گا

سال 2018 کئی یادیں اور تلخیاں لیے آج ماضی کا قصہ بن جائے گا

دنیا: سال نو کے جشن کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوگا جس کے شہر آکلینڈ کے معروف سٹی ٹاور کے مقام پر ہزاروں افراد جمع ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آسمان کو چھونے والی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی جارہی ہیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے آکلینڈ ہاربر برج، آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی آتش بازی ہوگی۔
دبئی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مواد نصب کردیا گیا، برج خلیفہ کے علاوہ برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی جائے گی۔
کراچی میں سال نو کے جشن کے لیے سی ویو پر جانے اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور منچلوں کو سی ویو کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے