یمنی, بچے, عبدُاللہ حسن, انتقال کر گیا

یمنی بچے عبدُاللہ حسن انتقال کر گیا

کیلیفورنیا: ماں کو اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے ایک طویل مدت کے بعد اجازت ملی تھی لیکن وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکیں

دو سالہ عبدُاللہ دماغی مرض کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔
اس کی والدہ شائما سویلہ مصر میں رہتی ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے مسلم اکثریت والے ممالک سے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی کے باعث انہیں اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے بہت طویل عرصہ تک انتظار کرنا پڑا۔
عبدُاللہ حسن کی وفات سے چند روز قبل ہی انہیں امریکہ آنے کی اجازت ملی تھی۔
عبدُاللہ حسن کا کیلیفورنیا کے شہر کے ایک ہسپتال میں علاج ہو رہا تھا اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔
عبدُاللہ کے والد علی حسن نے کہا کہ ’ہم انتہائی غم و الم میں ہیں۔ ہمیں اپنے بیٹے کو الوداع کہنا پڑا۔ وہ ہماری زندگی کا نور تھا۔
بدُاللہ اور ان کے والد امریکی شہری ہیں تاہم عبدُاللہ کی والدہ یمنی شہری ہیں۔
یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث ان کے خاندان کو ملک چھوڑ کر مصر جانا پڑا۔ اس وقت عبدُاللہ آٹھ ماہ کا تھا۔
پیدائش کے وقت سے ہی عبدُاللہ کو دماغی مرض ’ہائپومائلینیشن‘ لاحق تھا جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں مشکل درپیش آتی تھی۔
تقریباً تین ماہ قبل علی حسن اپنے بیٹے کو علاج کے لیے کیلیفورنیا لے گئے تھے۔
وہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ امریکہ میں زیر علاج دو سالہ عبدُاللہ کی حالت خاصی سنجیدہ ہے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد عبدُاللہ کی والدہ شائمہ نے ویزا کی درخواست دائر کی۔
امریکی وزارت خارجہ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اور ان کے بقول اس کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اس پابندی کو بتایا گیا جس کے تحت مسلم اکثریت والے ممالک کے شہری امریکہ کا سفر نہیں کر سکتے ہیں۔
تمام کوششوں کے بعد بالآخر انیس دسمبر کو انہیں ویزا دے دیا گیا۔
صدر ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے مطابق سات ممالک کے شہری امریکہ میں قدم نہیں رکھ سکتے ہیں۔ ان میں سے پانچ وہ ممالک ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ ایک بے حد افسوس ناک معاملہ تھا اور امریکہ نے قومی سلامتی کے تمام زاویوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے