افغانستان, کے, صدارتی الیکشن 20 جولائی تک, ملتوی

افغانستان کے صدارتی الیکشن 20 جولائی تک ملتوی

کابل: گزشتہ کئی ہفتوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں افغانستان میں امن مذاکرات کے مواقعوں کو توسیع دینے کے لیے انتخابات ملتوی کیے جاسکتے ہیں جس کے بعد آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی)نے صدارتی انتخاب 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیے

افغان صدارتی انتخابات کے لیے20 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے مبصرین نے غیر حقیقی قرار دیا تھا کیوں کہ آئی ای سی کو ا ب تک اکتوبر میں ہونے والے پر تشدد انتخابات کے نتائج کو حتمی شکل دینی ہے۔
اس حوالے سے آئی ای سی کے سربراہ عبدالبادی سید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی اور ضلعی کونسلوں اور اس سے قبل صوبہ غزنی میں ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخاب بھی اسی روز منعقد کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے صدر اشرف غنی، جو دوسری مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں، کے ترجمان ؤ ہارون نے نئی تاریخ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’افغان حکومت آئی ای سی کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور جولائی میں ہونے والے الیکشن کے لیے کمیشن کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں‘۔
سرکاری طور پر انتخابات میں التوا کی وجہ اپریل میں افغانستان میں شدید سرد موسم اور 4 علیحدہ انتخابات کے انعقاد کے لیے درپیش اخراجات اور مختلف پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو قرار دیا گیا۔
اس کےساتھ انتخابات کا انعقاد کرنے والوں کو عملے کی بھرتی کرنے، انہیں بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی تربیت فراہم کرنے کےلیے، اور اس ضمن میں دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
عبدالبادی سید کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات سے حاصل ہونے والے سبق کی بنیاد اور اصلاحات متعارف کروانے کے لیے وقت کی اجازت کے سلسلے میں ہمیں انتخابات کی گزشتہ تاریخ پر نظرِ ثانی کرنی پڑی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں الیکشن کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ کا فیصلہ سیاسی رہنماؤں، سیکیورٹی ایجنسیز اورسرکاری اداروں کے ساتھ ہونےوالے غیر معمولی مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے