مجھے پوری امید ہے جنوبی افریقہ سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی

مجھے پوری امید ہے جنوبی افریقہ سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی

کراچی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا مستقبل قریب میں پروٹیز ٹیمیں ہمارے ملک ضرور آئیں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب دست تعاون بڑھا دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نہ صرف سینئر بلکہ جونیئر اور ویمن ٹیم کے ٹورز پر بھی بات چیت ہوئی، بورڈز کے ساتھ ہائی کمیشن کی سطح پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے، جنوبی افریقہ آئی سی سی کی پاکستانی سیکیورٹی پر رپورٹ کو دیکھے گا، ممکن ہے اپنی جائزہ ٹیم بھی بھیجے۔

ابھی کوئی وقت نہیں بتا سکتا لیکن مجھے پوری امید ہے کہ مستقبل قریب میں جنوبی افریقہ سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی، ہم اب زیادہ سے زیادہ کرکٹ اپنے ملک میں کرانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے