پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا نے کی کوششیں تیز کردی

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا نے کی کوششیں تیز کردی

کراچی: تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین  کی تعداد 99 ہے،  پی ٹی آئی کی 30، ایم کیو ایم کی 21، جی ڈی اے کی 14، تحریک لبیک کی 3 اور ایم ایم اے کی ایک نشست ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی رابطے میں ہیں۔ وفاق کی طرح سندھ میں بھی ایم کیو ایم کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے