بلاول بھٹو کی گرفتاری کے لیے دل گردہ چاہیے

بلاول بھٹو کی گرفتاری کے لیے دل گردہ چاہیے

 اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی حکومت پر برس پڑے،خورشید شاہ نےکہا بلاول بھٹو کی گرفتاری کے لیے دل گردہ چاہیے۔ بلاول کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا۔

خورشید شاہ نےکہا سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں۔ مارشل لاء کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن آئین کو چھیڑا گیا تو ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا۔ انہوں نے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کو بھی مسترد کردیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نظر آتا ہے جیسے سویلین مارشل لاء لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی سیاست سے ایک پارٹی کو مضبوط اور باقیوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایسے غیر قانونی اقدام سے یہ آئین اور قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

خورشید شاہ نے کہا عمران خان سے وہ کام کرائے جا رہے جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔ عمران خان عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں لایا گیا، عمران خان کو جیسے لایا گیا سب جانتے ہیں۔ سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے