خواجہ سراؤں کا پولیس کے خلاف احتجاج

خواجہ سراؤں کا پولیس کے خلاف احتجاج

بہاول پور : بہاول پورکی تحصل حاصل پور میں خواجہ سرا برادری کا تھانہ سٹی پولیس کے خلاف شدید احتجاج

خواجہ سرا برادری کا کہنا ہے کہ 2 ماہ پہلے ہماری جمع پونجی لوٹنے والے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان آزاد گھوم ہیں، ملزمان نے گھر میں گھس کر خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا

ملزمان بااثر ہیں پولیس انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہے، ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تفتیشی افسرکارروائی کرنے کی بجائے الٹا ہمیں ہی دھمکیاں دے رہا ہے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ہم چند روز قبل آ ر پی او بہاول پور کی کھلی کچری میں بھی پیش ہوئے، لیکن وہاں بھی ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

خواجہ سرا برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف کاروائی کروائیں اور تھانہ سٹی حاصل پور کے کرپٹ پولیس افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیں

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے