امریکا میں سال نو کی آمد سے قبل جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

واشنگٹن: سال نو کے جشن سے پہلے جشن کی ریہر سل،ٹائم اسکوائر پر موسیقی نے سماں باندھ دیا

نیویارک میں سال نو کی آمد سے قبل جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، موسیقی کی دھنوں پر بچوں کی عمدہ پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

امریکا میں چھوٹے بڑے سب ہی نئے سال کوخوش آمدید کہنے کہ منتظر نظر آتے ہیں، نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر سال نوکے جشن سے پہلے جشن منانے کی ریہرسل کی گئی۔

ٹائم اسکوائر کے قریب بلند وبالا عمارت کی بالکونی سے رنگ برنگی ہزاروں پتیاں نچھاور کی گئیں، ریپ موسیقی کی دھنوں پر بچوں کے رقص کو دیکھ کر ہر کوئی محظوظ ہوتا رہا۔

ٹائم اسکوائر سے سال نو کے جشن کی تقریب کو براہ راست نشرکیا جائے گا جسے ایک ارب سے زائد لوگ ٹی وی پر دیکھے گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے