آسٹریلیا کی ٹیم 399 رنز کے تعاقب میں 261 رنز پرآؤٹ

آسٹریلیا کی ٹیم 399 رنز کے تعاقب میں 261 رنز پرآؤٹ

میبلرن:میلبرن میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 261 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

بھارٹ نے میلبرن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دے کر 4 میچز پرمشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 63، شان مارش 44 اور عثمان خواجہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے جسپریت بمرا اور رویندر جڈیجا نے 3،3 جبکہ ایشانت شرما اور محمد شامی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیے۔

بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جس پرانہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انڈیا 1981 کے بعد میلبرن کے گراؤنڈ پرمیچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ میلبرن ٹیسٹ کی جیت کے ساتھ بھارت نے 150 ٹیسٹ میچ جیتنے کی تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے