امریکا میں شدید برف باری اور سیلاب نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک
Kylie Potrikns, 9, takes a position on top of what may be the biggest snow ball in the world on the Syracuse University campus in Syracuse, N.Y., Saturday, Feb. 19, 2005. As part of the university's winter carnival, students, faculty, staff and the greater Syracuse community worked throughout the day building a snowball that will attempt to break the Guinness World Record for largest snowball ever made currently held by Nicole Pharo of the United Kingdom at 5 feet, 3 inches in diameter. Results of the record-breaking attempt will be known in several weeks. (AP Photo/Kevin Rivoli)

امریکا میں شدید برف باری اور سیلاب نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

واشنگٹن

امریکا کی شمالی اور مغربی ریاستیں شدید طوفان کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا دو طوفانوں کی زد میں ہے، شمالی ریاستیں شدید برف باری جب کہ مغربی ریاستیں بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جب کہ طوفانوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست کنساس، شمالی و جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا اور آئیووا میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی معطل ہیں، کئی فٹ برف پڑنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جب کہ کئی ہائی ویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

خراب موسم کے باعث 500 پروازیں منسوخ جب کہ ہزاروں تاخیرکا شکار ہیں اور مسافر ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ نیو یارک، اٹلانٹا اور فلاڈلفیا میں فلائٹ شیڈول سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ٹیکساس، نیو میکسیکو، ایری زونا اور کولاراڈو میں بھی برف کا راج ہے جب کہ خون جما دینے والی سرد ہواؤں نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔

دوسری جانب لوزیانا، نیو جرسی اور میسی سپی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خراب موسم کے باعث مختلف علاقوں میں 5 کروڑ سے زیادہ  افراد متاثر ہوئے ہیں، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترکی اور روس کا شام میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے