,سندھ حکومت, متحدہ, رہنماؤں, کو ,سیکیورٹی, فراہم ,کرے، ایم کیو ایم, رابطہ کمیٹی

سندھ حکومت متحدہ رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ سندھ میں کسی گیم کا حصہ نہیں بنے گی۔ سندھ حکومت کسی بھی سانحے سے پہلے متحدہ رہنماؤں کو فوری سیکیورٹی فراہم کرے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کراچی میں خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو تحقیقات سے لاعلم رکھنے اور متحدہ رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اراکین نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل ایم کیو ایم اور کراچی کے لیے بڑا سانحہ ہے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ سندھ حکومت ایم کیو ایم کو قتل کی تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ نہیں کررہی۔

شاہ رخ و کاجول سے ملنے کیلئے بھارت جانے پر گرفتار ہونے والا پاکستانی نوجوان وطن پہنچ گیا

رابطہ کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ سندھ میں سیاسی جوڑ توڑ اور موجودہ صورتحال پر پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے ، ایم کیو ایم حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی لیکن ایم کیو ایم کسی گیم کا حصہ نہیں بنے گی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سندھ حکومت کو کہنے کے باوجود رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔ سندھ حکومت کسی بھی سانحے سے پہلے ہوش کے ناخن لے اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو فوری طور پرسیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں گیس کے بڑھتے ہوئے بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے