,بلوچستان, کی ,سیکیورٹی, پاک فوج ,کی, اولین, ترجیح, ہے: آرمی چیف

بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی خوشحالی صوبے کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں بہتری پر پاک فوج کو سراہا۔

سپریم کورٹ : پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دہشتگرد تنظیم قراردیدیا

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔

صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں بہتری پر پاک فوج کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی اور پاک ایران سیکیورٹی تعاون سے بھی سیکیورٹی مزید بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے