سعودی سفارتخانے کا سروسز ویزا کے متبادل 275 ویزے دینے سے انکار

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اتوار کو حج معاملات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے جبکہ حج ایڈوائزری کمیٹی امسال حج مانیٹرنگ کیلئے سعودی عرب نہیں جائیگی

وفاقی وزیر نے سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر عبداللہ سے ملاقات کی تھی اوردرخواست کی تھی کہ 275 سروسزویزا کے متبادل کے طورپرمزید ویزے جاری کیے جائیں، جس پرسعودی سفارتخانے نے مزید ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا۔گزشتہ سال سعودی سفارتخانے سروسزویزے کے متبادل ویزے جاری کیے گئے تھے جو وزارت مذہبی امورکے کچھ لوگوں اپنے من پسند لوگوں کوجاری کردیئے تھے۔ حجاج کرام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں اوردیگر عملہ پر مشتمل 432 میڈیکل میشن کومنتخب کیا گیاہے۔250 سیزنل سٹاف،443 معاونین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے