بی بی شہید کی حکومت گرائی لیکن میری حکومت نہیں گراسکے

بی بی شہید کی حکومت گرائی لیکن میری حکومت نہیں گراسکے

کشمور:  آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’جتنا یہ ہمیں برا بھلا کہیں گے ہم اتنی پاور میں آئیں گے، آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کروں

پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ ’انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کروایا، 2 مرتبہ بی بی شہید کی حکومت گرائی لیکن میری حکومت نہیں گراسکے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 5 سال حکومت کرکے دکھائی اور اس دوران عوام کے لیے کام بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بجٹ کو تمام صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد بانٹا تھا جس سے تمام صوبوں کو فائدہ بھی ہوا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی ضمانت کے وقت اپنا پاسپورٹ پہلے ہی جمع کرادیا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بینڈ باجا بجاتے ہیں گانا گاتے ہیں لیکن اس سے میرے ووٹروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، میرے ووٹروں کو میری نیت کا معلوم ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے بھی گڑھی خدا بخش میں ہی دفن ہونا ہے اور وہاں مجھ سے بی بی صاحبہ اور بھٹو صاحب نے سوال کرنا ہے کہ عوام کے لیے کیا کرکے آئے ہو‘۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ماضی میں تمام کام مفاہمت سے کیے، اللہ کے فضل سےہم زردار ہیں اور ہر حال میں خوش ہیں، ہم بس ہم اپنی دھرتی اور عوام کے لیے لڑ رہے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ہم ہر قوم کا مزاج جانتے ہیں اور جانتے ہیں کس کے ساتھ کیسے چلنا ہے‘ اور کہا کہ ’اگر آپ کے پاس عقل نہیں ہے تو میں کیا کروں‘۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے