سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے،وزیراعظم

سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائین چلانے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ ائیرلائین کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرعثمان ڈارکی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہوا۔وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایششن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔

سیال ائیرلائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہو گی۔ تاجر برادری نے ائیرلائن سروس کے آغاز میں حکومتی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

فضل جیلانی کے مطابق ائیرلائن آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی جبکہ میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ائیرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لیے خوش آئند ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے