ڈی جی نیب لاہور, شہزاد سلیم, کی ڈگری درست, قرار

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کو تصدیق کے لیے 24 دسمبر کو ارسال کی گئی تھی

ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو 100 فیصد درست قرار دیا گیا ہے، شہزاد سلیم ولد ظہیر احمد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی۔
بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری پر سوالات اٹھائے گئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈی جی نیب سے اپنی ڈگری میڈیا پر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہزاد سلیم کی ڈگری کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے