قادر خان گزشتہ, کافی, عرصے سے, شدید بیماری میں

قادر خان گزشتہ کافی عرصے سے شدید بیماری میں

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان گزشتہ کافی عرصے سے شدید بیماری میں مبتلا ہیں، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے

ورسٹائل اداکار قادر خان کئی برسوں سے علیل ہیں اور اب ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔
بولی وڈ لیجنڈ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تو سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے سرفراز اور بہو کے ساتھ کینیڈا میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ ان میں نمونیا کی علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں۔
لیجنڈ اداکار کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ والد کو چلنے میں مشکل پیش آتی تھی، گزشتہ برس ان کے گٹھنے کا آپریشن ہوا تاہم آپریشن کے بعد بھی انہوں نے چلنے سے انکار کردیا تھا۔
سرفراز نے بتایا کہ اس کے بعد سے ہی ان کی حالت مزید خراب ہوتی چلی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قادر خان جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور 250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے