حقوق خواتین بل 2017منظور ، یک مشت تین طلاقیں نہیں دی جاسکتیں

حقوق خواتین بل 2017منظور ، یک مشت تین طلاقیں نہیں دی جاسکتیں

نئی دہلی: بھارت میں تین طلاق یکمشت دینے پرپابندی کا بل منظور ،بل کے تحت یک مشت تین طلاقیں نہیں دی جاسکتیں۔

بی جے پی نے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں اپنی اکثریت کے سبب طلاقِ ثلاثہ ( تین طلاق یکمشت ) پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، تاہم سینیٹ  سے اسے منظور کرانے میں دیگر پارٹیوں کی مدد درکار ہوگی۔

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ او رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بل سے متعلق پانچ ترامیم پیش کیں، جو خارج کردی گئیں۔ اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن نے تین طلاق بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اس پر15 دنوں کے اندرر پور ٹ طلب کی جائے۔مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورممبرپارلیمنٹ اسد الدین نے کہا کہ حکومت کے قانون اورجبرودباؤ سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم اپنے مذہب پرعمل کریں گے اوررہتی دنیا تک اسلام پرعمل کرتے رہیں گے۔

وزیرقانون روی شنکرپرساد نے کہا کہ یہ بل ووٹ بینک کے لئے نہیں ۔ یہ مسئلہ قوم کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں، 22 اسلامی ممالک نے تین طلاق پرقانون بنایا پھر بھارت جیسے سیکولرملک میں یہ قانون کیوں نہیں بننا چاہئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے