خواجہ سعد رفیق, مشکلات, میں

خواجہ سعد رفیق مشکلات میں

لاہور: چیئرمین نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری

خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا چئیرمین نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔ سابق وزیرریلوے کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سیکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر آلاٹ کی گئی۔
اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کئے گئے اسٹیٹ لینڈ کو خاص طور پر پیٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی جسے لیز نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سعد رفیق نے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی۔ بعض ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئی بعد ازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی، چئیر مین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے