گورنرسندھ, عمران اسماعیل نے, خواجہ اظہار الحسن, سے ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات

سکھر: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے لیے سکھر میں سرکٹ ہاؤس پہنچے

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی، دوران ملاقات صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ اور خواجہ اظہار نے میڈیا سے بات چیت کی، خواجہ اظہار نے کہا رپورٹ میں تمام تمام جماعتوں کے رہنماؤں کا نام ہے، کیا ہر جماعت اپنے لوگوں کا دفاع شروع کردے؟ ہر شخص کو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے، ایم کیوایم پر بھی بہت سے جھوٹے کیسز اور جے آئی ٹی بنیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ انتہائی افسوسناک ہے، ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ سندھ میں گورنرراج لگنے والا ہے،
گورنر سندھ کا کہنا ہے انہیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خاتمے کا کوئی علم نہیں۔ دھمکیوں میں نہیں آئیں گےاحتساب کاعمل جاری رہے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا حالیہ ٹارگٹ کلنگ کےواقعات میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
اس سے قبل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ قانونی داؤپیچ لڑائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگر استعفیٰ نہ دیا، تو وفاق سے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کرپشن میں ڈوبے لوگ سندھ حکومت چلانے کے حقدار نہیں۔ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

سندھ میں تبدیلی کیلئے فردوس شمیم نقوی نے رابطے تیزکر دیے ۔فردوس شمیم نقوی کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچے، جہاں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل و رکن رابطہ کمیٹی و ممبر سندھ اسمبلی محمد حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سندھ میں بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں اتحاد مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے