عمران خان کا عید کے بعد رائے ونڈ کے گھیراؤ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف چار سوالات کے جوابات دے دیں اگر چاروں سوال کے جواب نہ آئے تو کارکن تیاری کرلیں ہم عید کے بعد رائے ونڈ کا گھیراؤ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں اربوں روپے کا اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟اگر حلال پیسوں سے خریدا ہے تو نواز شریف ڈاکیو منٹس دکھا سکتے ہیں؟ ہمیں بتادیں کہ ملک سے پیسہ باہر منتقل کیسے کیا؟ کیا ان پیسوں پر ٹیکس دیا تھا؟؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے، نیب کے چیئرمین اس لیے خاموش ہیں کہ وہ شریف خاندان کے نوکر ہیں، نیب چیئرمین نواز شریف سے پاناما لیکس کے معاملے پرتحقیقات کریں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، جسٹس کاظم علی اور نیکو کارا سمیت ایسے ادارے جنہوں نے اپنے ضمیر نہیں بیچے ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

دھرنے,کے موقع, پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ, اورجلاؤگھیراؤ

دھرنےکے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے