سابق انگلش کپتان الیسٹر کک 'سر' کا خطاب حاصل کرنے والے گیارہویں برطانوی کرکٹربن گے

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک ‘سر’ کا خطاب حاصل کرنے والے گیارہویں برطانوی کرکٹربن گے

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے ‘سر’ کا خطاب اپنے نام کرلیا

الیسٹر کک ‘سر’ کا خطاب حاصل کرنے والے گیارہویں برطانوی کرکٹر ہیں، اس سے قبل یہ خطاب ’ٹور دی فرانس‘ کے فاتح جیرینٹ تھامس، برطانوی فٹ بالر گیرتھ ساؤتھ گیٹ اور ہیری کین کو بھی مل چکا ہے۔

سابق کپتان نے انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ون ڈے میں 3 ہزار 204 اور ٹی ٹوئنٹی میں 61 رنز اسکور کیے ہیں۔

الیسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

الیسٹر کک نے رواں برس ستمبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے