پی آئی اے, اور, پی ایس ایم کو, موجودہ حالت سے باہر نکالنے کے لیے پر عزم

پی آئی اے اور پی ایس ایم کو موجودہ حالت سے باہر نکالنے کے لیے پر عزم

کراچی: ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی ملکیت میں اداروں میں کرپشن سے قومی خزانے کو بہت نقصانات ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان ریاستی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں بحال کرنے کے لیے پر عزم ہے

حکومت نے نومبر کے مہینے میں قومی ایئرلائنز کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری سے 17 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرلائن نے 356 ارب روپے کا نقصان اٹھایا ہے اور اس پر قابل ادا رقم 406 ارب روپے ہے جبکہ اس کا کل اثاثہ 111 ارب روپے ہے۔
اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں اس کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے توانائی کے شعبے میں نقصان کو 140 ارب روپے سالانہ تک کم کرنے کے اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لیے ترسیلی کمپنیوں میں اسمارٹ میٹر سسٹم لگایا جائے گا تاکہ بجلی کی چوری کو کم کیا جاسکے۔
نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے این ایف سی کے رکن کے لیے نام بھیجا گیا ہے اور یہ فہرست وزیر اعظم کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے این ایف سی اجلاس میں نمائندگی کے لیے اسد سعید کا نام بھیجا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے