شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کو لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کو لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی

بالی وڈ  : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خانشاہ رخ خان اپنی بیٹی کیلئے روایتی باپ بن گئے

انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی سہانا کو سختی سے اُن لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جو فلموں کے ڈائیلاگز استعمال کرکے انہیں متوجہ کریں اور بات کرنا چاہیں۔

میں نے اپنی بیٹی کو سمجھایا ہے کہ اگر کوئی لڑکا ان سے ملتا ہے اور کہتا ہے کہ "میرا نام تو سنا ہوگا” تو سمجھ جانا کہ یہ پیچھے پڑنے والا ہے اور اگر کوئی لڑکا کسی پارٹی میں کمرے کی طرف کھڑا ہو کر اشارہ کرے اور پاس بلائے تو اس کو بہت زور سے مارنا۔

میں اپنی فلموں میں ضرور ایسے کردار ادا کرتا ہوں جن میں کسی لڑکی کو متوجہ کیا جاتا ہے لیکن وہ حقیقی زندگی میں اچھے نہیں لگتے

سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے لیکن فی الحال تعلیم مکمل نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے انہیں فلم نگری میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے