حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی تیاری کر لی

اسلام آباد : نئے سا ل کا تحفہ ، پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا امکان

اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کی کمی کا امکان ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ،پٹرول کی قیمت میں 9روپے تک کی کمی کا امکا ن ہے ،اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

انٹر بینک میں روپے, کے مقابلے, ڈالر کی قدر, بڑھ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے