کراچی :سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے مبینہ ملزمان تک پہنچ گئے۔ ملزمان کی گرفتاری گزشتہ ہفتے بیرون ملک سے کراچی آنے جانے والے مسافروں کی چھان بین کی بنیاد پر عمل میں آئی۔
پولیس نے ملزموں کی شناخت کرتے ہوئے ایک ملزم کو ائیر پورٹ سے فرار ہوتے گرفتار کر لیا ،حراست میں لیے جانے والے ملزم نے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر مزید تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔
گرفتار ہونیوالے یہ چاروں افراد کسی نہ کسی طرح علی رضا عابدی کے قتل سے منسلک ہیں، زیر حراست تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنےوالےادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تکنیکی مدد سے واضح کر کے ملزمان تک پہنچے ہیں.
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ملزمان کے چہرےشناخت کرلیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس بورپستول سے دس دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، اسی پستول سے علی رضا عابدی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔