ممبئی: سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کے بعد اب ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں۔
کرن جوہر خوشی کپور اور میزان جعفری کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں
اس بات کا اعلان انہوں نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نوفلٹرنیہا‘ میں کیا۔کرن جوہرنے کہا وہ خوشی کپور کے مقابل اداکار جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری کوکاسٹ کریں گے، کرن جوہرنے میزان جعفری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میزان بہت باصلاحیت لڑکا ہے اس میں ایک بڑا اسٹاربننے کی صلاحیت ہے۔
کرن جوہرنے رواں سال سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اورشاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کوفلم ’دھڑک‘ میں لانچ کیا تھا جب کہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو بھی کرن جوہر نے فلم ’سمبا‘ میں رنویرسنگھ کے مقابل کاسٹ کیا ہے۔