سنچورین: میزبان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کو با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک – صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ہاشم آملہ نے پاکستان کے خلاف ایک ہزار ٹیسٹ رنز بھی مکمل کر لیے
اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا دن بولرز کے نام رہا اور دونوں دن 15،15 وکٹیں گریں۔
سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔