چینی قونصل, خانے پر ,حملے کی اے کلاس رپورٹ عدالت میں جمع

چینی قونصل خانے پر حملے کی اے کلاس رپورٹ عدالت میں جمع

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملے کی اے کلاس رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ،تفتیشی حکام حملے کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے رپورٹ منظورکرلی جس کی باقاعدہ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں ہوگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہلاک شدہ دہشت گردوں سے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا جھنڈا برآمد ہوا تھا، اس حوالےسے تفتیشی حکام نے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو رپورٹ میں ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔
قونصل خانے پر حملے میں ملوث تمام ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے اور نہ ہی تفتیشی حکام کسی ملزم کا پتہ حاصل کرسکے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کی گئی اے کلاس رپورٹ میں اسلم اچھو کو عدم گرفتار کیا گیا جس پر عدالت سے استفسار کیا کہ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اسلم اچھو کے مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گردوں میں سے عبدالرزاق کا شناختی کارڈ اور محکمہ زراعت بلوچستان کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔
اس میں بتایا گیا کہ حملے میں نامزد کیے گئے ملزمان کے کریمنل کارڈ کےمتعلق بلوچستان حکومت سے طلب کی گئیں تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے 4 کلاشنکوف، 2 آئی ای ڈی بم،ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیٹ،دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے