کھلاڑیوں ,اور کوچ کے درمیان کوئی, اختلافات, موجود نہیں

کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان کوئی اختلافات موجود نہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ کوچ مکی آرتھر پر کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں

یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سنچورین ٹیسٹ کے دوران دوسرے روز کھیل کے اختتام پر کوچ مکی آرتھر نے ناقص بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر اظہارِ برہمی کیا۔
مینیجر طلعت علی نے بتایا کہ کھیل کے اختتام پر کوچ مکی آرتھر کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی جو معمول کے مطابق تھی اور اس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوچ کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے یا ان پر غصہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
طلعت علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ، کوچ، کپتان اور تمام کھلاڑی بہترین نتائج دکھانے کے لیے متحد ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس جاری ہے اور میچ مکمل طور پر جنوبی افریقہ کی گرفت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے