سابق انٹیلی جنس چیف, کے اعتراف, جرم کرنے اور, کرپشن, الزامات ثابت

سابق انٹیلی جنس چیف کے اعتراف جرم کرنے اور کرپشن الزامات ثابت

بیجنگ: سابق انٹیلی جنس چیف ’ماجیان‘ سنہ 2015 سے زیر تفتیش تھے اور کمیونسٹ پارٹی نے ماجیان کو زیر تفتیش آنے کے ایک سال بعد نکال دیا گیا تھا

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤنگ کی عدالت کا کہنا ہے کہ سابق انٹیلی جنس چیف کے اعتراف جرم کرنے اور کرپشن الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے، ماجیان عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرسکتے۔
چینی صدر انسداد کرپشن مہم کے تحت اب تک کئی اعلیٰ حکام کو کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث سزائیں ہوچکی ہیں۔
سابق انٹیلی جنس چیف ’ماجیان‘ چین کے نائب وزیر برائے قومی سلامتی (اسٹیٹ سیکیورٹی) تھے۔
ماجیان کے کیس کا تعلق چین کے مفرور اور جلاوطن بزنس مین گؤ ونگوئی سے ہے، جس نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران پر کرپشن الزامات کی پوری سیریز شائع کی تھی۔
سابق انٹیلی جنس چیف نے اپنے عہدے کا استعمال گؤ ونگوئی کی مدد کےلیے کیا تھا۔
چینی صدر ژی جن پنگ نے سنہ 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد انسداد کرپشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کو سزا دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے