جےآئی ٹی, میں, شامل172افراد, کی فہرست جاری کر دی

جےآئی ٹی میں شامل172افراد کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےجےآئی ٹی میں شامل172افراد کی فہرست جاری کر دی ہے ، اس فہرست میں سابق صدر کا نام 24 ویں نمبر پر ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام بھی اسی فہرست میں شامل ہے

ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں میں آصف زرداری،بلاول بھٹو،فریال تالپورکےنام شامل ہیں جبکہ عبدالغنی انصاری اورعبدالغنی ماجد سرفہرست ہیں۔
فہرست میں صوبائی وزیرامتیازشیخ،حسین لوائی،ڈاکٹردنشاایچ انکل سریا،منصورقادرکاکا،مکیش چاؤلہ،محمداعجازہارون کےنام شامل ہیں۔
سندھ بینک کےچیئرمین بلال شیخ ، سندھ بینک منیجرثروت عظیم،ندیم الطاف اور نیشنل بینک کےندیم انورالیاس شامل ہیں۔اومنی گروپ کی نازلی مجیداورنمرمجیدخواجہ اور محمدعارف خان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ناصراحمدشیخ،سیکریٹری انڈسٹریزضمیرحیدر،قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہرمحمود کانام بھی ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے، ایگزیکٹیوڈائریکٹرایس ای سی پی عابدحسین اور سمٹ بینک کےضمیراسماعیل بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
قائم مقام صدرسمٹ بینک احسن رضادرانی،سیکریٹری توانائی آغاواصف شامل، ڈپٹی کمشنرملیرقاضی جان محمدکانام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، جو لوگ کہتے تھے کہ وہ جے آئی ٹی کو سنجیدہ نہیں لیتے اب سنجیدہ لیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گا۔ منی لانڈرنگ کے لیے عوامی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔ آصف زداری کو معلوم ہوجائے گا یہ پرانا پاکستان نہیں ہے، ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا، احتساب کا عمل چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے