سندھ حکومت, خاموش, رہی ان کا, کام صرف, کرپشن تھا

سندھ حکومت خاموش رہی ان کا کام صرف کرپشن تھا

کراچی: پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خاموش رہی ان کا کام صرف کرپشن تھا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں، تحریک انصاف مراد علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے جب کہ پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے عوام تیاری کرلے۔
پی ٹٰی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مرادعلی شاہ کو استعفی دینا پڑے گا، مراد علی شاہ نے جتنا رحم کیا اومنی گروپ پر کیا، سندھ بینک سے اربوں روپے کا قرضہ لیا جو مراد علی شاہ کے پاس ہے، ساڑھے 7 ارب کی کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی اومنی گروپ میں آگئی،پچھلے 10 سال کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیئے اس سے زیادہ کرپشن نکلے گی، ان سب کے بینک اکاؤنٹ سیز ہونے چاہیئں اثاثے منجمد ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے