,شہباز شریف, کی, زیرصدارت, پبلک اکاؤنٹس کمیٹی, کا ,پہلا ,اجلاس, کل, ہوگا

شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:  قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس کے پہلے روزپبلک اکاوئنٹس کمیٹی ونگ کی کمیٹی کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر ارکان کوبریفنگ دے گا۔ اکتیس دسمبر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان اپنے محکمہ کے حوالے سے پے اے سی کو بریف کریں گے۔

شیخ رشید اور رانا ثناء اللہ کی پھر ایک دوسرے پر یلغار

اجلاس تین روز جاری رہے گا تاہم تیسرے روز یکم جنوری کو وزارت توانائی کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی کا ایجنڈا متعلقہ ممبران اور محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

اجلاس کیلئے قومی اسمبلی کے اسپیکر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے