,افغانستان, کا ,امن, پاکستان ,میں, امن ,کیلئے ,ضروری ,ہے: سربراہ ,پاک فوج

افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے: سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس دوران خطے کی صورتحال اور متعلق باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

جے آئی ٹی رپورٹ سفید جھوٹ اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہے: بلاول بھٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے درمیان افغان امن عمل افغان عوام کی خواہش کے مطابق کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر سرحدی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔

آرمی چیف سے روسی سفیر کی بھی ملاقات

Qamar Javed

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر الیکسی یوری نے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی سفیر نے پاک فوج کے 10 افسروں اور 2 جوانوں کو اعزازت سے نوازا، اعزازات میں آرڈر آف فرینڈشپ، میڈل فار کرج اور میڈل فار کامن ویلتھ ان ریسکیو شامل ہے جب کہ اعزازات روسی کوہ پیما الیگزینڈر گو کوؤ کو بچانے کے اعتراف میں دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الیگزینڈر گو کوؤ کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشیئر سے 20 ہزار فٹ کی بلندی سے بچایا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر گو کوؤ کو لیٹوک پیک سے بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے