گجراتی لڑکی نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا

گجراتی لڑکی نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا

 گجرات : بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے

نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں

نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔

نیلانشی نے بتایا کہ وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے