’,لاڈلے, کے ,پھٹے, ہوئے, ڈھولوں, نے ,پھر ,للکارا ,ہے، ہم ,ان ,ک,ے بنائے, ہوئے ,ہتھکنڈوں, سے ,نہیں, ڈرتے‘

’لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے، ہم ان کے بنائے ہوئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے‘

گڑھی خدا بخش:  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حال ہی میں لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے بنائے ہوئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، یہ جتنے بھی ہیں سب کا پیپلزپارٹی اکیلے سامنا کرے گی۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کر کے دوبارہ الیکشن جیتیں گے۔ باپ بیٹے دونوں کھڑے ہیں، جس طریقے سے کہیں گے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا عدالتوں میں بھی مقابلہ کریں گے، جہاں یہ آئیں گے مقابلہ کریں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ انہیں کام کرنا نہیں آتا، سو دن میں انہوں نے کچھ نہیں کیا اور کہتے ہیں کہ سو دن میں کچھ نہیں ہو سکتا، جنہیں کام کرنا آتا ہے وہ پہلے سو دن میں بھی کام کرتے ہیں۔

حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

آصف زرداری نے کہا کہ میں نے اپنی حکومت کے پہلے سو دن میں ہم نے کارڈ دیا، آئین میں ترمیم پر کام کیا۔ سو دن میں مشرف کو نکالا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سوائے ٹی وی پر بکواس کرنے کے کچھ نہیں آتا، ہم ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، ان کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ میرے جیالوں کی اتنی ہمت ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کریں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ اس حکومت کو دنیا کے دوستوں سے بڑی مدد ملی، امداد کے باوجود ان سے ملک چلایا نہیں جاسکا۔ یہ حکومت نہیں چل سکتی، دو بارہ الیکشن ہم جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے