بالی ووڈ کنگ اداکارہ فاطمہ ثنا کے دل میں بھی بستے ہیں

ممبئی: لاکھوں لڑکیوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے دل میں بھی بستے ہیں

فاطمہ ثنا شیخ نے کہا شاہ رخ خان میری پہلی محبت ہیں

بالی ووڈ میں دیئے گئے انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نےانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان کی پہلی محبت ہیں اوربچپن میں وہ ان کے لیے روتی تھیں۔فاطمہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ 17 سال قبل فلم ’ون ٹو کا فور‘میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیاتھا اور اسی فلم کے دوران انہیں کنگ خان سے محبت ہوگئی

میں اتنی آسانی سے کسی کو پسند نہیں کرتی لیکن شاہ رخ خان کا معاملہ الگ ہے، جب مجھے فلم ’ون ٹوکا فور‘ کےدوران پہلی بار پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں اور ان کی بیوی ہے یہ جان کر میرا دل ٹوٹ گیا اور میں بہت روئی، تاہم پہلی محبت پہلی محبت ہوتی ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس سے ہوئی ہے میں آج بھی شاہ رخ خان کے ساتھ رومینس کرنا چاہتی ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے