لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملہ؛ 3 افراد ہلاک

لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملہ؛ 3 افراد ہلاک

طرابلس: لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر دہشتگرد حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار میں سوار تین خود حملہ آوروں نے طرابلس میں وزارت خارجہ کی عمارت کے اندر گھسنے سے پہلے فائرنگ کی اور پھر دو حملہ آوروں نے عمارت کے اندر خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں سینئر سرکاری ملازم سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک حملہ آور کو وزارت خارجہ کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق دہشت گرد حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ داعش کے دہشت گردوں نے کیا تاہم حملے کے وقت وزیر خارجہ محمد الطاہر عمارت میں موجود نہیں تھے۔

حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے