امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب دنیا کے لیے مزید پولیس مین نہیں بن سکتا، تمام بوجھ امریکا پر ڈالنا منصفانہ عمل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں اور امریکی افواج ان کی حفاظت کریں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے میں اچانک عراق پہنچے کہ امریکہ میں شٹ ڈاون ہے اور 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مشکلات کا سامنا ہے اور امریکی صدر نے شام اور افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔