برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرد برطانیہ میں جرائم میں ملوث ہیں۔

پاکستان نژاد مرد برطانیہ میں جرائم میں ملوث ہیں: برطانوی وزیر داخلہ

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرد برطانیہ میں جرائم میں ملوث ہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ حالیہ جرائم میں پاکستان نژاد مردوں کے ملوث ہونے کا تناسب زیادہ ہے اور اگر ہم صرف حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے اس امکان کو مسترد کرتے ہیں تو یہ بات غلط ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے افراد اگر گینگ میں ملوث ہوتے ہیں تو اس کی ثقافتی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

اس سے پہلے ساجد جاوید نے اکتوبر میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کرنے والے ہڈرزفیلڈ گینگ کے سامنے آنے کے بعد ایک ٹویٹ میں ملزمان کو بیمار ذہن والے ایشیائی پیڈوفائل قرار دیا تھا جس پر ان پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے