شعبہ صحت, کے قابل, اعتماد اعداد و شمار, موجود نہیں

شعبہ صحت کے قابل اعتماد اعداد و شمار موجود نہیں

: اسلام آباد:  ڈاکٹرعامر اکرام کا کہنا تھا کہ ملک میں صحت کی نصف سے زائد سروسز نجی سیکٹر کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں اور وہ حکومت سے اپنے اعداد و شمار کا تبادلہ نہیں کرتے

انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ایکٹ ( پی ایچ اے ) کے ذریعے نجی سیکٹر اپنے اعداد و شمار قومی ادارہ برائے صحت کو دیں سکیں گے، ان اعداد و شمار کی مدد سے ملکی ضروریات کے تحت شعبہ صحت کی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔
صدر عارف علوی نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ قومی ادارہ برائے صحت کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات سمیت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔
قومی ادارہ برائے صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تپ دق ( ٹی بی)، ملیریا اور امیونائزیشن کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
صدر عارف علوی کو این ایچ آئی میں تیار کی جانے والی مختلف ویکسینز اور دیگر مراعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
قومی ادارہ برائے صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئے بل کی مدد سے نجی سیکٹر حکومت سے اپنے اعداد و شمار کا تبادلہ کرے گا جس کی مدد سے صحت سے متعلق پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر اکرام نےبتایا کہ پبلک ہیلتھ ایکٹ اپنی نوعیت کا پہلا ایکٹ ہوگا جونجی سیکٹر کو حکومتی دائرہ کار میں لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ بل بات کو واضح کرےگا کہ بیماریوں سے متعلق ایمرجنسی کا اعلان کرنے میں کون ذمہ دار ہوگا اور ان اعداد وشمار کی روشنی میں پالیسی بنائی جائے گی اور دیگر ہدایات جاری کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ احتیاطی تدابیر پر خرچ کیا جانے والا ایک روپیہ علاج پر خرچ ہونےوالے ایک سو روپے کی بچت کرسکتا ہے، بدقسمتی سے ہم بیماریوں سے بچاؤ پر خرچ کرنے کے بجائےعلاج پر زیادہ خرچ کررہے ہیں‘۔
ڈاکٹر اکرام کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کو آگاہ کیا گیا کہ قومی ادارہ صحت پاکستان کی پہلی ڈینٹل پالیسی بھی تیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ پاکستان میں کوئی دانتوں کا خیال نہیں رکھتا اور لوگوں میں کم عمری سے دانتوں کے مسائل پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں، صدر عارف علوی جو خود بھی ایک ڈینٹسٹ ہیں انہوں نے اس تجویز کوسراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ صدر مملکت کو بتایا گیا تھا کہ این آئی ایچ کی وائرولوجی لیب ہر ماہ 73 سیویج سیمپلز کی جانچ کرتی ہےجن میں سے 53 پاکستان اور 20 افغانستان سے ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے