پاکستان اور برطانیہ, کے درمیان, قیدیوں کے, تبادلے کے, معاہدے پر, دستخط

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط

برطانیہ: اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور دیگر حکام موجود تھے

یہ معاہدہ قیدیوں کو یہ سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے گھر کے قریب میں اپنی باقی رہ جانے والی سزا کاٹ سکیں گے۔
انہیں اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ وہ اپنے ملک میں قید سے آزاد ہونے کے بعد اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں
اس معاہدے کی منظوری ستمبر میں برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کے دورہ پاکستان کے درمیان دی گئی تھی۔ یہ معاہدہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ معاہدے کو بحال اور اپ ڈیٹر کرتا ہے، ساتھ ہی یہ اس یقین دہانی کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ تمام منقل قیدی رہائی سے قبل مناسب سزا کاٹ سکیں گے۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا تھومس ڈریو کا کہنا تھا کہ ’ میں آج اس قیدیوں کے تبادلے کے اپ ڈیٹڈ معاہدے پر دستخط کرکے خوش ہوں، اس سے قیدیوں کو اپنے سزا اپنے گھر کے قریب گزارنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے