ایک لڑکی, کو دیکھا تو, ایسا لگا‘ کا ٹریلر ریلیز

ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی سونم کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، جس کا آغاز ‘دماغ سے نہیں، دل سے دیکھنے’ کی ہدایت کے ساتھ کیا گیا ہے

رواں برس جون میں ریلیز ہونے والے فلم کے ٹیزر نے شائقین کی دلچسپی پہلے ہی سمیٹ لی تھی اور اب ٹریلر نے فلم بینوں کو مزید بےقرار کردیا ہے اور وہ بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
فلم میں انیل کپور اور سونم کپور کے ساتھ جوہی چاولہ اور راجکمار راؤ بھی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
2 منٹ 35 سیکنڈز پر مشتمل فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور بچپن سے اپنے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں جبکہ راج کمار راؤ ان کے قریبی دوست کا کردار نبھا رہے ہیں۔
ٹریلر کے مطابق سونم کپور کے والد انیل کپور سمیت سب گھر والے ان کے لیے رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید سونم کپور اپنے دوست راج کمار راؤ سے محبت کرتی ہیں جب کہ راج کمار راؤ کا رجحان بھی سونم کی طرف ہوتا ہے۔
ٹریلر میں سونم اور انیل کپور کے درمیان دوستی بھی دکھائی گئی، لیکن شادی کا دباؤ سونم کپور کو الجھن کا شکار کردیتا ہے اور اسی عرصے میں باپ بیٹی کے درمیان کچھ غلط فہمیاں بھی جنم لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے